مزید خبریں

انڈیکس 41400سے 41300پوائنٹس پر آگیا

کراچی( کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 41400پوائنٹس سے گھٹ کر41300پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 11ارب روپے سے زائد کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی ۔کاروباری مندی کی وجہ سے50فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔مارکیٹ میں گذشتہ روز کاروبار کاآغاز مثبت ہوا جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41529پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 41300پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا اور مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں99.64پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 41434.33پوائنٹس سے گھٹ کر 41334.69پوائنٹس ہو گیا اسی طرح48.66 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 15576.03پوائنٹس سے کم ہو کر 15527.37 پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27064.95پوائنٹس سے گھٹ کر27034.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 11ارب9کروڑ34لاکھ99ہزار36روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 63کھرب47ارب 79کروڑ 82لاکھ11 ہزار537روپے سے گھٹ کر63 کھرب 36 ارب70کروڑ47لاکھ12ہزار500روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 5ارب روپے مالیت کے 16کروڑ1لاکھ2ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو22 کروڑ 15لاکھ 51ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 322 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے141کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،161میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹٖڈ 2کروڑ35لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔