مزید خبریں

خواتین کو بھی نیٹ ورک، اپ اسکل اورسیکھنے کے مواقع فراہم کیے

کراچی( کامرس رپورٹر )او ورسیزانوسٹر ز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پرکام کی جگہ پر مساوات کو فروغ دینے اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے یونی لیور پاکستان اور سرکل کے ساتھ ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب بات چیت اور مینٹورنگ سیشنزپر مشتمل تھی جس میں کارپوریٹ اور اسٹار ٹ اپ دنیا کے رہنماؤں کو پاکستان بھر سے مستقبل کی خواتین رہنماؤں کے ساتھ اظہار خیال کا موقع فراہم کیا گیا۔ پروگرام نے کارپوریٹ دنیا سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنماؤں کے ساتھ ساتھ کاروباری خواتین کو بھی نیٹ ورک، اپ اسکل اورسیکھنے کے مواقع فراہم کیے۔ پروگرام کے کلیدی اسپیکرز میں او آئی سی سی آئی کے صدر اور یونی لیور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر پراچہ، او آئی سی سی آئی کے نائب صدر اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان شیخ، دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے بانی مشتاق چھاپڑا، ٹی وی میزبان اور کنسلٹنٹ سدرہ اقبال اور سرکل کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر صدف عابدشامل تھے۔ مقررین نے مختلف پینلز میں جدید، ڈیجیٹل دور میں خواتین کو دستیاب مساوات کے مواقعوں کی وسعت کے بارے میں بات کی۔ اس موقع پر او آئی سی سی آئی کے صدر اور یونی لیور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر پراچہ نے کہاکہ خواتین کو اجتماعی اور انفرادی مساوات کے درمیان فرق کرنے کی اشد ضرورت ہے۔