مزید خبریں

یوفون بی پی او آپریشنز کے ساتھ نیسلے پاکستان کے ساتھ اشتراک

کراچی( کامرس رپورٹر )نیسلے پاکستان نے اپنے صارفین کو موثر کسٹمر سروسز کی فراہمی کی غرض سے جدید ترین رابطہ مرکز (کانٹیکٹ سینٹر) کے قیام کے لیے پاکستانی ٹیلی کام کمپنی، یوفون 4G کے بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ آپریشنز کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے۔ یہ رابطہ مرکز وائس اور نان وائس روابط کے علاوہ، سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے کا بھی انتظام کرے گا، تاکہ صارفین کو بروقت مدد اور ایک بہترین تجربہ مہیا کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں منعقدہ معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف کسٹمر کیئر آفیسر ،احمد کمال نے کہا کہ ہم نیسلے کے ملک بھر میں موجود صارفین کو کسٹمر کیئر سہولت فراہم کرنے کے لیے شراکت داری کے قیام پر بہت خوش ہیں۔ نیسلے معروف عالمی کارپوریٹ اداروں میں سے ایک ہے اور یوفون کے بی پی او آپریشنز پر اس کا اعتماد ہماری خدمات کے معیار، تکنیکی مضبوطی اور دیرپا خدمت کی اہلیت کی تصدیق کرتا ہے۔ ہم نیسلے کے صارفین کو ایک موثر اور قابلِ اعتماد کسٹمر سروس کا تجربہ فراہم کرنے کا مضبوط عزم رکھتے ہیں۔ نیسلے پاکستان کے کمیونی کیشنزڈائریکٹر ، فیصل رانا نے کہا کہ نیسلے اپنے صارفین کو ہر کام میں اولیت دیتا ہے۔