مزید خبریں

سندھ ہائیکورٹ‘شہری کو شناختی کارڈ کے عدم اجرا پر نادرا کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے شہری محمد آفتاب کو شناختی کارڈ کے عدم اجرا پر ڈی جی نادرا و دیگر کو نوٹس جاری کردیے ‘ عدالت نے ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار محمد آفتاب کے وکیل کا کہنا تھا کہ نادرا عدالتی حکم کے باوجود شہری محمد آفتاب خان کا شناختی کارڈ نہیں بنا رہا‘محمد آفتاب کے والدین، بہن، بھائی سب کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہے ، محمد آفتاب کا شناختی کارڈ ایکسپائر ہوا تو وہ تجدید کے لیے نادرا گئے مگر نادرا نے دستاویزات پر اعتراض لگا دیا، مذکورہ شخص مزدوری کرتا ہے لیکن بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانا چاہتا ہے‘شناختی کارڈ کا اجرا نہ ہونے سے بچوں کے تعلیمی معاملات میں مشکلات پیداہو رہی ہیں۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے فریقین سے 15 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔