مزید خبریں

پریم یونین سکھر کا تنخواہوں کے لیے مظاہرہ

پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے) کی کال پر ملک بھر میں تنخواہوں اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر سکھر ڈویژن کے مختلف مقامات جن میں سکھر، روہڑی، لاڑکانہ،جیکب آباد، کندھ کوٹ پر مسلسل پانچویں بار احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ڈویژنل صدر سکھر زاہد جاوید کی قیادت میں ملازمین نے روہڑی اسٹیشن پر شدید احتجاج کیا۔ ڈویژنل صدر کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین فاقہ کشی،بیماری، شدید ذہنی دبائو کے سبب موت کا شکار ہونے لگے ہیں۔انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ
ملازمین کے واجبات اور تنخواہوں کی بر وقت ادائیگیوں اور دیگر محکمانہ مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔ مقررین میں پریم یونین کے آرگنائزنگ سیکرٹری نصیر الدین سہوانی،نائب صدر نائب عبیداللہ قریشی،زونل صدر اسحاق بلو اور سینئر رہنما جناب اللہ ودھایو نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ مزدور کی اجرت پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کی جائے۔