مزید خبریں

مسلمان قرآن پاک کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے

قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا کلام ہے‘ اور یہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐ پر اتارا گیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے۔ قرآن پاک مسلمانوں کے دل اور روح میں محفوظ ہے ہم تمام ممالک کے مذہب کا احترام کرتے ہیں۔ ان کے جذبات اور خیالات کا بھی احترام کرتے ہیں۔ لیکن یورپی ممالک میں ہماری مقدس کتاب کی بے حرمتی کی جارہی ہے۔ توہین آمیز سلوک کو کسی طور پر بھلایا نہیں جاسکتا۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے سخت سے سخت ردعمل کرنا چاہیے اور اس کی شدید مذمت کرنی چاہیے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تمام مسلم ممالک عالمی فورم پر آواز بلند کریں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بصورت دیگر دنیا بھر میں احتجاج کیا جائے اور پرامن مظاہرے کیے جائیں۔ مسلمان قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے کیونکہ اس سے کروڑوں لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ حکومت کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ آئندہ بھی کوئی ایسی گھٹیا سازش نہ ہو، مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر سوئیڈن کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اس کی تیار کردہ تمام مصنوعات پر مکمل پابندی لگائے اور اسے مکمل طور پر خریدوفروخت بند کرکے ثابت کرے کہ سوئیڈن کی اس حرکت پر ان کے دلی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اور سوئیڈن کے خلاف پرامن ریلیاں نکالی جائیں، احتجاج مارچ کرائے جائیں اور اسلام سے نفرت کرنے والے کے خلاف تمام مسلم ممالک میں احتجاج کرتے ہوئے مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔