مزید خبریں

ٹنڈومحمد خان ،آئی بی اے پاس امیدواروں کا احتجاج

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)آئی بی ٹیسٹ پاس ایکشن کمیٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے پاس ہونے والے 40 فیصد مارکس ہونے کے باوجود آفر آرڈر نہ ملنے کیخلاف الفتاح چوک سے پریس کلب ٹنڈومحمدخان تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر رہنمائوں بلال شیخ ، حمزہ خان یوسفزئی ، ریاض سومرو ، صدام حسین ، فراز کھوسو ، دلاور حسن پنہور اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ سندھ بھر میں آئی بی ٹیسٹ پاس امیدواروں کو صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کی جانب سے 40 فیصد مارکس حاصل کرنے پر آفر آرڈر دیا جارہا ہے ، جبکہ ٹنڈومحمدخان میں آئی بی پاس 40 فیصد مارکس حاصل کرنے والوں کو محکمہ تعلیم کے افسران آفر آرڈر دینے سے انکار کررہے ہیں ، مرد اور خواتین کی مقرر ہ کردہ شیٹوں میں مرد امیدواروں کو نظر انداز کر کے خواتین امیدواروں کو رشوت کے عوض اہمیت دی جارہی ہے جوکہ سراسر غلط عمل ہے۔انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ ، سیکرٹری تعلیم اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیکر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔