مزید خبریں

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023 کے داخلے 4 ستمبر سے ہوں گے

سکھر (نمائندہ جسارت)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں تعلیمی سال 2023 میں تمام فیکلٹیوں اور شعبہ جات میں داخلہ کے لیے ایڈمیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس میں فیصلے کے مطابق آن لائن داخلہ کا عمل 4 ستمبر سے شروع ہوگا جو 7 اکتوبر 2022 تک جاری رہے گا۔بیچلر پروگرام اور بی ایس سال سوئم پانچویں سیمیسٹر میں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ 29 اکتوبر کو لیا جائے گا جبکہ تعلیمی سال 2023 کی کلاسیں 2 جنوری 2023 سے شروع ہوں گی، پہلا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو نے کہا کہ یونیورسٹی میں شفاف اور میرٹ کے لیے مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت تعلیمی سال 2023 کے لیے داخلہ کا عمل شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ اپنے طلبہ و طالبات کوقابلیت کی بنیاد پر داخلہ دیں تاکہ وہ یونیورسٹی میں اپنی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔ اس موقع پر داخلہ کے عمل کودرست طریقے سے چلانے کے لیے مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا، کمیٹیوں میں آن لائن پروسپیکٹس کمیٹی، سوالنامہ سیٹنگ کمیٹی و دیگر شامل ہیں۔