مزید خبریں

فرانس میں کورونا وائرس کی نئی لہر‘ 24گھنٹے میں 95ہزار کیس ریکارڈ

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کورونا کی نئی لہر کی وجہ ایک نیا ویرینٹ ہے۔ فرانس میں 24گھنٹے میں 95ہزار کیس ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔ دیگر یورپی ممالک خاص طور پر پرتگال میں بھی کووڈ کیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ اومیکرون ویرینٹ کی مزید تبدیل شدہ شکل بی اے فور اور بی اے فائیو ہے۔ وبائی امراض کی روک تھام کے یورپی مرکز کے مطابق یہ نئے ویرینٹ متوقع طور پر اس علاقے میں زیادہ پھیلیں گے۔