مزید خبریں

زیر گردش کرنسی کا حجم 8823 ارب روپے تک پہنچ گیا

کراچی (کامرس رپورٹر) زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.7 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 26 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زیر گردش کرنسی کا حجم 8823 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.7 فیصد کم ہے۔ 19 اپریل کو ختم ہونیوالے ہفتہ میں زیر گردش کرنسی کا حجم 8980 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زیر گردش کرنسی کے حجم میں 3.6 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 26 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع (ایم ٹو) کاحجم 33337 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں معمولی زیادہ ہے۔ 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ایم ٹو کا حجم 33324 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک ایم ٹو میں 5.8 فیصد کااضافہ ہواہے۔اعدادوشمار کیمطابق 26 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے پاس ڈیپازٹس کاحجم 24387 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.7 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں بینکوںکے پاس موجود ڈیپازٹس کاحجم 24222 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طور پر 9.5 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔