مزید خبریں

منگھوپیرمیں خاتون قتل، لاش کے نیچے سے 4 سالہ بچی برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھو پیر میں سفاک قاتلوں نے خاتون کو قتل کر کے اس کی بیٹی کو لاش کے نیچے دبا دیا، جھاڑیوں پڑی خاتون کی لاش کے نیچے دبی 4سالہ زندہ بچی کو چرواہے نے دیکھا ۔منگھو پیر پولیس کے مطابق منگھو پیر میں واقع ونگی گوٹھ میں روٹ نمبر W22کے قریب سے 20 سے 25 سالہ خاتون کی لاش ملی جس کے نیچے زندہ بچی دبی ہوئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کہتی ہے کہ پاپا نے مارا ہے، تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔