مزید خبریں

Jamaat e islami

روزنامہ’جسارت‘کے ٹیلی فون آپریٹر عبدالواحدکے والد محمد جمیل انتقال کرگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روزنامہ ’جسارت‘ کے ٹیلی فون آپریٹر عبدالواحد کے والد اور’ جسارت‘ کے سابق کارکن محمد جمیل اتوار کو رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء بسم اللہ مسجد سلطان آباد میں ادا کی گئی، جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب، دوست و احباب اور کارکنان ’جسارت‘ نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو مواچھ گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ’جسارت‘ کے سی ای او ڈاکٹر واسع شاکر اور سی او او طاہر اکبر نے محمد جمیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔