مزید خبریں

اللہ نے قرآن میں ہر بیماری کا علاج رکھا ہے ،ڈاکٹر علی رضا

کراچی ( پ ر)نوجوانوں کی ذہنی نشوونما تندرستی پر مرکوز ہے کیونکہ زیادہ تر نوجوانوں کو ذہنی صحت کی بہت سی خرابیوں کا سامنا رہتاہے ،اساتذہ کا تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کے لیے وقت نکالنا ضروری ہے اور ان کا مستقبل ذہنی صحت کے حساب سے اہم ہے تاکہ ان کی بات سنی جائے اور ان کی گفتگو، چلنے ،رویے اور دیگر سرگرمیوںسے اندرونی خیالات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ذہنی دبائوکو بھی معلوم کیا جاسکتاہے جو ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتاہے۔ اللہ تعالی نے قرآن پاک میںہر بیماری کا علاج رکھا ہے جس سے ہمیں استفادہ حاصل کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ڈاکٹر علی رضانے شعبہ نفسیات اقراء یونیورسٹی نارتھ کراچی کیمپس میں منعقدہ سیمینارمینٹل ہیلتھ’’Ignite Body Mind and Soul ‘‘ سے آگاہی میں کرتے ہوئے کیا ۔