مزید خبریں

ذہنی معزور بچی کے سا تھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )الفلاح پولیس نے 4 سالہ ذہنی معزور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت 15 سالہ حمید عرف (دولا) ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم گلستان سوسائٹی ملیر کا رہائشی ہے ،ملزم نے ننھی پھول جیسی چار سالہ بچی جوکہ ذہنی معزور ہے کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ الفلاح پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے جبکہ بچی کو علاج معالجے کی لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔