مزید خبریں

عراق : تُرک فوج کا کردستان ورکر پارٹی کے اجلاس پر حملہ‘ 6ہلاک

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک فوج نے شمالی عراق میں کردستان ورکر پارٹی (پی کے کے) کے 6سرکردہ رہنما کو ہلاک کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کالعدم کردستان ورکر پارٹی کے رہنما ایک اہم پارٹی اجلاس میں شریک تھے۔ کارروائی کے دوران تُرک فوج نے ڈرون طیاروں کے ذریعے اجلاس کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں تُرک فوج اور خفیہ اداروں نے مل کر حصہ لیا۔ واضح رہے کہ کردستان ورکر پارٹی 1984 ء سے ترکیہ سے علاحدگی کی تحریک چلا رہی ہے۔ تحریک نے عراق کے قریب پہاڑی سلسلے میں اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں ۔