مزید خبریں

ـ15ویں پرنٹ پاک نمائش 3سے 5ستمبر کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرنٹنگ، پیکجنگ اور گرافک آرٹ کی نمائش ’’پرنٹ پاک‘‘ کا 15واں ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں 3تا 5ستمبر کو منعقد ہوگا۔ نمائش کی تعارفی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر شبیر حسن منشاء مہمان خصوصی تھے۔ اس سب سے بڑے پرنٹ شو میں انڈسٹری کے عالمی پلیئرز اور دنیا بھر کی اہم کمپنیاں شرکت کریں گی جس سے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ نمائش میں شریک ملکی و غیرملکی کمپنیاں انی مصنوعات اور پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹ کے شعبہ میں ہونے والی جدت پیش کریں گی ساتھ ہی متعدد اہم موضوعات پر متعلقہ صنعت کے معروف اداروں کے تحت سیمینار اور ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی۔پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ کی صعنت کا سالانہ ٹرن اوور 7ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے جو اسے پاکستان کی دوسری بڑی صنعت کا درجہ دلاتا ہے اور اس شعبہ سے 20لاکھ ورکرز کا روزگار منسلک ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر اور تقریب کے مہمان خصوصی شبیر حسین منشاء نے ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پرنٹنگ انڈسٹری کے فروغ کے لیے پی اے پی جی اے آئی کے کردار کو سراہتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کی جانب سے پرنٹنگ انڈسٹری کو ہرممکن سپورٹ اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ پرنٹ پاک کے کنوینر باسط زیدی نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ 760ارب ڈالر کی پرنٹنگ کی عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے لیے بھرپور مواقع موجود ہیں جس میں ایشیائی ملکوں کا شیئر 40فیصد کے لگ بھگ ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ انڈسٹری ک ٹیکسز اور ڈیوٹی میں رعایت فراہم کرے۔