مزید خبریں

ـ30ہزارسے زائد نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردیے‘کے ای

کراچی (پ ر)بجلی کے ضیاع کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں، کے الیکٹرک کی جانب سے پچھلے ایک ہفتے میں 30,830 نادہندگان کے بجلی کنکشنز منقطع کردیے گئے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بلوں کی عدم ادائیگی سے علاقے میں نقصان کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے جس کے باعث بل ادا کرنے والے صارفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صارفین سے التماس ہے کہ بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ شہر کو بجلی کی موثر طریقے سے فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔شہر میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے آگاہ کیا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی 2950 میگاواٹ رہی جس میں میں نیشنل گرڈ سے ملنے والی 1050 میگاواٹ بجلی بھی شامل ہے۔