مزید خبریں

بھارت : ایندھن کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی مختلف ریاستوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پر شہریوں کو قطاریں لگ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ملک میں ایندھن کی فراہمی کو محدود کر دیا ہے اور وہ طلب کا صرف ایک چوتھائی تیل فراہم کر رہی ہیں جس سے راجستھان، آندھرا پردیش، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ، گجرات اور مدھیہ پردیش سمیت کئی دیگر ریاستوں میں تیل کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور پیٹرول پمپوں پر شہری دھکے کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔