مزید خبریں

چینی باشندوں کو اپنی نقل و حرکت سے متعلق پولیس کو آگاہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ( آن لائن )اسلام آباد میں موجود چینی باشندوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ شہر میں کہیں بھی آنے جانے سے قبل پولیس کو آگاہ کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ دارالحکومت میں مقیم غیر ملکی باشندوں باالخصوص چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے حال ہی میں تشکیل دیے گئے ڈسٹرکٹ فارن سیکورٹی سیل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ دارالحکومت پولیس کے عہدیداروں نے میڈیا کوبتایا کہ اجلاس کے دوران دارالحکومت میں مقیم چینی باشندوں کی تفصیلات پر مبنی سروے رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ عہدیدار نے بتایا کہ اسلام آباد میں اس وقت ایک ہزار چینی باشندے مقیم ہیں۔