مزید خبریں

ٹنڈومحمد خان :پاکستان ویلفیئر کا قبضہ مافیا کیخلاف مظاہرہ

ٹنڈومحمد خان (نمائندہ جسارت)سماجی تنظیم ٹی ایم کے پاکستان ویلفیئر تنظیم کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر رہنماؤں محمد خان مری، عبدالرزاق رند، حسن گل میرانی، افشاں موسی نے صحافیوں کو بتایا کہ چند روز قبل بااثر قبضہ مافیا نے اسٹیشن روڈ پر قائم ایک غریب مزدور میر محمد شاہ کے ہوٹل پر قبضہ کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں غریب مزدور کی ہوٹل تاحال قبضہ مافیا کے قبضے میں ہے اور یہ مزدور گزشتہ 2 ماہ سے بے روزگار ہے۔ ایف آئی آر درج کر وانے کے باوجود نہ تو قبضہ مافیا کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی غریب مزدور کو اس کی ہوٹل کا قبضہ واپس دلوایا گیا جو کہ سراسر ظلم وناانصافی ہے مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب مزدور کو اس کا ہوٹل واپس اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے۔