مزید خبریں

مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ ،2 فرنٹ مین گرفتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی پر مقدمہ درج کرلیا۔ مونس الٰہی الائنس شوگر مل میں شیئر ہولڈر ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ مونس الٰہی کے خلاف تحقیقات میں ٹھوس شواہد ملے ہیں، ان پر ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے۔ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے نواز بھٹی اور مظہر اقبال دونوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مونس الٰہی ان کے ذریعے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کی خورد برد کرتے تھے۔ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کی شوگر ملز کے حوالے سے 25 کروڑ کی ٹرانزیکشن کے معاملات مشکوک ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کے خلاف گزشتہ حکومت سے ہی تحقیقات جاری تھیں اور اب باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا۔ادھر مونس الٰہی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا مقصد مجھے گرفتار کرنا ہے، جن بندوں کو پکڑا ہے میں انہیں جانتا بھی نہیں۔ تفتیش کے لیے خود ہی ایف آئی اے میں پیش ہو رہا ہوں‘ یہ جو مرضی کر لیں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔مونس الٰہی نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
`