مزید خبریں

بجلی کی قیمت میں 42 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد (آن لائن) نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 42 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے42 پیسے اضافی چارج کریں گی۔ نیپرا اتھارٹی نے بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، نیپرا نے اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ بجلی کمپنیوں نے10
ارب54 کروڑ روپے سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔ ٹیسکو نے4 ارب34 کروڑ روپے، پیسکو نے2 ارب7 کروڑ روپے، گیپکو نے1 ارب97 کروڑ روپے، آئیسکو نے1 ارب روپے، میپکو نے1 ارب80 کروڑ روپے اور حیسکو نے1ارب91 کروڑ روپے کی وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔ چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کے مطابق بجلی کمپنیوں نے مکمل اعداد و شمار نہیں دیے، ڈسکوز کا ایک ہی کام ہے وہ ہے بجلی بیچنا اور بجلی کمپنیاں ایک ہی کام کو بھی صحیح طریقے سے نہیں کر سکتیں۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم کوئی ان لمٹیڈ کیش سہولت کے ساتھ اے ٹی ایم تو نہیں کھولے بیٹھے، ڈسکوز کی ریکوریز کی شرح85 فیصد ہے اور باقی سرکلر ڈیٹ کا حصہ بنتا ہے، روپیہ ڈالر کے مقابلے میں آدھا رہ گیا، ہم نے بجلی گھروں سے جو معاہدے کیے ہیں وہ تو ادا کرنے ہیں، نیپرا نے ہر سطح پر ایشو اٹھایا ہے کہ کمپنیوں کی نجکاری کی جائے۔