مزید خبریں

دودھ 120روپے لیٹر سے زاید پر فروخت نہ کیا جائے،ڈپٹی کمشنر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) دودھ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلیے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی زیرصدارت شہباز ہال میں اجلاس منعقدہوا۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ڈیری مالکان کو دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے سے گریز کرنے کی ہدایت ہمارا کام عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے اس ضمن میں انتظامیہ سے تعاون کیا جائے ۔ انہوںنے ڈیر ی مالکان سے کہا کہ ڈی سی آفس کودودھ کی قیمتوں میں اضافے کیلیے تحریری طور پر فی لیٹر کے حساب سے اخراجات کا تخمینہ لگا کر درخواست جمع کروائیں چند روز کے بعد دوبارہ اجلاس منعقد کریں گے حتمی فیصلے تک دودھ کی مقررہ قیمت 120 روپے فی لیٹر پر فروخت کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قائم اکبر نمائی، اے سی لالا اقبال، اے سی اشرف سانگری اور دیگر متعلقہ افسران سمیت ڈیری مالکان اور باڑہ مالکان بھی موجود تھے۔