مزید خبریں

کندھکوٹ،شیرازملک کی عدم بازیابی پر جماعت اسلامی کا احتجاج

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)بازیاب کرائیں بازیاب کرائیں معصوم شیراز ملک کو بازیاب کرائیں۔ دو ہفتے پہلے کشمور سے معصوم شیراز ملک اغوا ہوگیا تھا جس کی بازیابی کے لیے جماعت اسلامی کشمور کی جانب سے پر امن احتجاج کی کال دی تھی۔ آج کندھ کوٹ پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر حافظ نصراللہ عزیز چنا، شبیراحمد میرانی ،غلام مصطفیٰ میرانی، بشیر احمد، عبداللہ، غلام رسول، عبدالعزیزاور معصوم شیراز ملک کی بازیابی کے لیے اہل خانہ اور شہر کے سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج میں شرکت کی اور مظاہرین نے ایس ایس پی کشمور سے مطالبہ کیا کہ شیراز ملک کو جلد بازیاب کرایا جائے، جس پر ایس ایس پی کشمور کا نمائندہ ایس ایچ او خلیل رند احتجاج والی جگہ پہنچ کر مظاہرین کو اگلے 72 گھنٹوں میں شیراز ملک کو بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔