مزید خبریں

گاڑیوں کی فروخت میں 50فیصد اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2022 تک کی مدت میں ملک میں 251227 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 167647 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔مئی 2022 میں ملک میں 22967 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 46 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں ملک میں 15696 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 52 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں 199488 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 131604 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔لائیٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 44 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔