مزید خبریں

مرادعلی شاہ بجٹ تقریرکے دوران وزیراعظم نوازشریف کہہ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر کے دوران غلطی سے وزیراعظم شہباز شریف کی جگہ نواز شریف کا نام لے لیا ،جس پر اپوزیشن ارکان نے انہیں یاد دلایا کہ اس وقت ملک کے وزیراعظم نواز شریف نہیں بلکہ شہباز شریف ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے شہباز شریف ہی کہا تھا۔