مزید خبریں

عوام سفاک حکمرانوںکوبددعادے رہے ہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بجٹ پر ملنے والی رسوائی کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنسز سے مٹانے کی کوششیں ہورہی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا قوم جان چکی ہے کہ بیرونی آشیرباد سے امپورٹڈ سرکار مسلط کرنے کا کلیدی ہدف ابھرتی معیشت کا جنازہ نکالنا ہے، یوٹیلیٹی ا سٹور پرسب سے زیادہ سبسڈی ایک سال میں 24 ارب روپے عمران خان نے دی، 210 روپے فی لیٹرپیٹرول خریدتے وقت ہر شہری کٹھ پتلی سرکار کی سفاکیت کا ذائقہ چکھتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ شدید گرم موسم میں بجلی کی طویل بندش برداشت کرتے وقت بھی عوام سفاک حکمرانوں کو بددعائیں دیتے ہیں،گھی کی فی کلو قیمت میں 200 روپے اضافے نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کردیے ہیں، مکار اور بے حس امپورٹڈ سرکار نے بجٹ میں 750 ارب کی لیوی کے ذریعے عوام کی رگوں سے خون کا آخری قطرہ نچوڑنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔عمران خان جلد ان حکمرانوں سے نجات کے لیے مارچ کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے، ملک تباہ کرکے بھاگنے نہیں دیں گے، ایک ایک عمل کا حساب لیں گے۔