مزید خبریں

Jamaat e islami

معین علی پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے خواہاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انگلش کرکٹر معین علی نے رواں سال انگلینڈ کے دورہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز میں اپنی دستیابی ظاہرکردی ہے۔ایک بیان میں معین علی کا کہنا تھا کہ میں کئی وجوہات پر پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنا چاہتا ہوں، میرے خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے، وہاں کھیلنے کا تجربہ ناقابل بیان ہوگا۔ معین علی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے کئی سالوں سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا، پاکستان میں پاکستان سپرلیگ کھیلی ہے، مجھے معلوم ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے ذریعے محبت مل سکتی ہے، اگر کوچ نے چاہا تو میں پاکستان میں ٹیسٹ میچ ضرور کھیلوں گا۔