مزید خبریں

پارلیمنٹ واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ اسد عمر

اسلام آباد ( آن لائن) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے یہ بیرونی مداخلت سے حکومت آئی ہے ، اس لیے پارلیمنٹ میں واپس جانے کا اس وقت سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، آئندہ 5 سے 6 ہفتے میں بہت سے چیزیں فولڈ ہوتی دیکھیں گے‘ عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر پارلیمنٹ میں جائیں گے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بیرونی مداخلت ثابت ہوئی جو پوری قوم نے دیکھ لیا ، اب یہ امپورٹڈ حکومت خوف پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے ، غیر آئینی طریقے سے آئی غیر فطری حکومت کو کیوں مانیں؟ پاکستان کے عوام اس حکومت کو نہیں مانتے تو ہم کیسے مان لیں؟ ہمارا ہی دباؤ ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے ، عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر پارلیمنٹ میں جائیں گے۔