مزید خبریں

ٹاسک فورس کے سبب کورونا سے اموات کم ہوئیں، خیرالنساء

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نرسنگ کے عالمی دن کے موقع پر فرنٹ لائن سولجرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جے پی ایم سی میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے سعدیہ جاوید ،ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر سارہ سلمان زبیری، آغا خان یونیورسٹی کی ڈاکٹر روزینہ نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزر کنٹرولر سیکرٹری سندھ نرسنگ امتحانی بورڈ خیرالنساء خان نے کہا کہ نرسنگ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ پہلا پروگرام ہے، سندھ بھر کے طلبہ، اسٹاف نرس و ڈاکٹرز، ایچ او ڈیز، شعبہ صحت کے افسران شریک ہیں، کوروناوائرس میں نرسنگ نے اہم کردار ادا کیا۔ سندھ میں شعبہ صحت نے بروقت اقدام کرکے ٹاسک فورس قائم کرکے کوروناوائرس کو بڑھنے سے روکا، اس اقدام کی وجہ سے سندھ میں موذی وائرس سے اموات میں کمی ہوئی ہے۔ کوروناوائرس کے دوران 8ہزار طلبہ نرسنگ کو ٹریننگ دی گئی۔ کورونا مہم کے دوران اسٹاف نرس کی ڈیوٹیز لگائی گئیں، نئے نرسز کو بھرتی کیا گیا، یہ ایوارڈ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے۔