مزید خبریں

امریکی ائرلائن کی بے حسی‘ بیمار بچے کو طیارے سے اتاردیا

ٹرنٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ائرلائن نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیمار بچے کو طیارے سے اتاردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست نیوجرسی کا خاندان نیدر لینڈز کے علاقے اروبا میں چھٹیاں منانے گیا تھا۔ اس دوران 15سالہ لڑکے پر اعصابی مرض آٹزم بیماری کا حملہ ہوا اور رونے اور چلان لگا۔ اس کی حرکتوں کے باعث طیارے کے عملے نے پورے خاندان کو ائرپورٹ پر اتاردیا۔ اس دوران انہوں نے طبی امدادی کی بھی درخواست کی،تاہم اس پر کوئی توجہ نہ دی گئی۔ خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مدد کی اپیل کی،جس کے بعد میں ایک فلاحی ادارے نے انہیں فلوریڈا پہنچادیا اور ان کی گھر واپسی ممکن ہوسکی۔