مزید خبریں

امریکی معاون وزیرخارجہ 4روزہ دورے پر اسرائیل جائیں گی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ سکریٹری برائے خارجہ امور باربرا لیو جلد ہی 4روزہ دورے پر اسرائیل جائیں گی۔ اپنے دورے کے دوران وہ فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام علاقے غرب اردن کا بھی دورہ کریں گی۔ ان کے دورے کا مقصد خطے میں جارحانہ ایرانی سرگرمیوں کو روکنا اوردیگر امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ باربرا لیو اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی دونوں کے ساتھ امریکی تعاون کو مضبوط کرنے اور قضیہ فلسطین میں تشدد کو کم کرنے کی کوشش کریں گی۔