مزید خبریں

مٹیاری: پانی کی موٹر کی آواز روکنے سے انکار پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

مٹیاری(نمائندہ جسارت )قیامت کیوں نہ آئے اور کیا زمانہ آگیا ! مٹیاری کے شہر ہالاکے کچے میں پانی کے موٹر کی آواز کونہ روکنے پرظالم وحشی بیٹے نے فرشتہ صفت باپ ،کزن و دیگر پر گولیاں برسا دیں ،باپ اور کزن جاں بحق،2افرادشدید زخمی، اسپتال منتقل ۔تفصیلات کے مطابق ہالاکے قریب سالارو تھانے کی حدودمیں کچے کے علاقے میں جکھرانی برادری کے درمیان پانی کے موٹر کے پمپ کی آواز کو روکنے کے انکار پر خونریزی جھگڑا ہو گیا جس میں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے ہی والد حبیب اللہ جکھرانی اور کزن شہمیر جکھرانی کو گولیوں سے چھلنی کردیا جنہیں اسپتال لے جایا جارہاتھاکہ زخموں کی تاب نہ لاکر دونوں دم توڑگئے جبکہ بابل جکھرانی سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں حیدرآباد اسپتال منتقل کیا گیا ملزم میرحسن واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔