مزید خبریں

ناظم جوکھیو قتل کیس‘ آئندہ سماعت تمام فریقین سے دلائل طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس،پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا، عدالت نے آئندہ سماعت تمام فریقین سے دلائل طلب کرلیے ۔عدالت نے نیشنل کمیشن فار ہیومین رائٹس،وکیل مظہر جونیجو اور ملزمان کے وکلاء دلائل دیں گے،پولیس نے کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے کیس کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔