مزید خبریں

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل کیوی کپتان کین ولیمسن کورونا کا شکار

لندن (جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل کیوی کپتان کین ولیمسن کا کووڈ ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کووڈ کی علامات ظاہر ہونے پر ولیمسن کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کین ولیمسن انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے اور ان کی غیر موجودگی میں ہمیش ردرفورڈ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔