مزید خبریں

عبدالولی خا ن اسپورٹس کمپلیکس کے ملازمین کا مفت کی بجلی استعمال کرنے کا انکشاف

چارسدہ(جسارت نیوز) چارسدہ کے عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس میں واقع ملازمین کے کوارٹرز میں کمپلیکس کی بجلی زیر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے اوریہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری و ساری ہے ‘ اس بارے میں عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر عمران خان کے مطابق انہوں نے اس معاملے میں پیسکو سے بات کی ہے، کوارٹرز پر بجلی کے استعمال کے مخصوص میٹر لگائے جائینگے ۔