ونڈہوک(جسارت نیوز)نمیبیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں ہانگ کانگ کو 162رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، ونڈہوک میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے،ہانگ کانگ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 41.5 اوورز میں 118 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔