ٹنڈومحمد خان(نمائندہ جسارت )بھارت میں گستاخی رسول کیے جانے کے خلاف مختلف تنظیموں تاجران فیڈریشن، تحریک لبیک، موبائل فون ایسوسی ایشن، سنی رابطہ کونسل کی جانب سے الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔