مزید خبریں

Jamaat e islami

عدالت عظمیٰ: شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلیے مقرر کردی، عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 13 جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظہر عالم بینچ اور جسٹس سجاد علی شاہ لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔ شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔