مزید خبریں

۔13 جماعتیں اکٹھی ہیں‘ 26 ہوجائیں تو بھی پی ٹی آئی جیتے گی، شیخ رشید

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نئے عام انتخابات کے انعقاد کے علاوہ دنیا کی کوئی بھی طاقت موجودہ معاشی حالات کو نہیں روک سکتی، جون، جولائی میں الیکشن کی تاریخ آئے گی، ابھی 13 جماعتیں ساتھ ہیں اگر 26 بھی ہوجائیں تو الیکشن میں تحریک انصاف کو کچھ نہیں ہونا، اگر ہم ہار گئے تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔ جمعرات کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اتحادی حکومت کے سارے کام آصف زرداری کر رہے ہیں، فضل الرحمان کو آگے رکھا ہوا ہے، یاد رکھیں جو کام وہ نہیں ہونے دے رہے وہ ہوکر ہی رہے گا، موجودہ حکومت کو 15 دن اور لینے دیں، جب عوام کے گھروں میں بجلی، گیس کے بل جائیں گے تو لانگ مارچ کی تاریخ کی ضرورت نہیں ہوگی، لوگوں کے حالات اتنے خراب ہیں کہ کسی کی کال کے بغیر ہی نکل آئیں گے، اب ملک میں چور، ڈاکو نہیں رہ سکتے، موجودہ حکومت اپنے کیسز بچانے حکومت میں آئی، عمران خان روس سے تعلقات اچھا کرنا چاہتے تھے وہ بہت اہم اقدام تھا، اس سے تیل لانا سود مند ہونا تھا۔