مزید خبریں

وزیر اعلیٰ سندھ کی اٹلی کے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور اٹلی ایک دہائی کے زاید عرصے سے آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے شعبے پر کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اٹلی کی قونصل جنرل مسز ڈینیلو جیورڈینیلا کی جانب سے اٹلی کے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ استقبالیہ میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اٹلی کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت بہت خوشی کی بات ہے،اٹلی اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی شعبوں میں خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔