مزید خبریں

اقوام متحدہ ملعونہ نوپور شرما کے بیان کا نوٹس لے،اورنگزیب فاروقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت کے میڈیا پر بی جے پی کی ترجمان ملعونہ نوپور شرما کی طرف سے دنیاکی سب سے مقدس ترین ہستی محسن انسانیت نبی آخرالزماںحضرت محمدعربیؐ کی شان اقدس کی گستاخی امن عالم کوتہہ وبالاکرنے کی خطرناک سازش اورناقابل برداشت فعل ہے،مسلمانان عالم ایسی کوئی بھی سازش کسی بھی صورت برداشت نہیںکریں گے،اس حساس مسئلے پراقوام متحدہ،اوآئی سی فوری طورپرایکشن لیں،اہلسنّت والجماعت پاکستان کبھی بھی شان اقدس میںگستاخی برداشت نہیںکرے گی۔ ان خیالات کا اظہار اہلسنّت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی،قائدکراچی علامہ رب نواز حنفی،شاہین اہلسنّت علامہ تاج محمد حنفی،مولانامحی الدین شاہ ،ترجمان اہلسنّت مولاناعمرمعاویہ و دیگر نے اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے شوریٰ کے اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی،توہین رسالت پر ہر مسلمان کے جذبات مجروح ہوئے ۔گستاخانہ بیان کیخلاف اہلسنّت و الجماعت کراچی ڈویژن کی جانب سے (آج) جمعہ شام 4بجے کراچی پریس کلب میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ پر امن احتجاج کرکے مسلمان حضورؐ سے اپنی محبت اور عقیدت کا بھر پور اظہار کریں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی حکومت گستاخی کے مرتکب افراد کی سرپرستی کر رہی ہے۔