مزید خبریں

نصرتِ دین اور خواتین

…رحمت

…حلال کھاؤ

ٹنڈو الہیار: پی پی جیالے، ایم این اے، ایم پی اے کیخلاف ہو گئے

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)الیکشن آتے ہی پی پی کے جیالے ،ایم این اے، ایم پی اے اور ضلعی قیادت کے خلاف ہوگئے پارٹی کے سامنے آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں آگئے ٹنڈوالہ یار شہر چمبڑ جھنڈومری دیگر علاقوں میں جیالے پی پی کی مخالفت کر نے والے ورکرز کی پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرے کرنے لگے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر نے اپنے من پسند لوگوں کو بلدیاتی الیکشن کے لیے ٹکٹ دے رہے ہیں ہم نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عبدالوہاب کیریو نے کیرح شاخ بائے پاس کے مقام پر احتجاجی مظاہرے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم یوسی سنجرانی کے رہائشی ہیں ہم نے پیپلز پارٹی کے ووکر ہیں اور ہمیشہ ہم نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا بھی ہے اور ورک بھی کرتے ہیں اس کے باوجود ضلعی صدر کی جانب سے اپنے من پسند افراد کو پارٹی ٹکٹ دیے جارہے ہیں ہم سندھ کے صدر سے اپیل کرتے ہیں کہ یوسی سنجرانی کے رہائشیوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم کی جائے اور پارٹی کے لیے جن لوگوں نے قربانی دی ہیں پہلے ان کا حق ہے ۔