مزید خبریں

عمر کوٹ: انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ احمد علی عباسی نے اپنے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2023 کے لیے الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم کر دیے جو 19 جون تک کھلے رہیں گے، ڈسپلے سینٹرز بروز اتوار کو بھی کھلے رہیں گے، لہذا تمام اہل ووٹرز سے درخواست ہے کہ اپنے علاقے کے ڈسپلے سینٹر پر تشریف لاکر اپنے گھر والوں کے ناموں کے درست علاقے میں درج ہونے کی تصدیق کریں، بصورت دیگر ڈسپلے سینٹر پر موجود مقرر فارم پْر کرکے جمع کروائیں تا کہ غلطی سے مبراانتخابی فہرستیں تیار کی جا سکیں۔