مزید خبریں

Jamaat e islami

پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو دلدل میں دھکیل دیا‘شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہلی و نالائقی نے ملک کی معیشت کو دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی کی حقیقت سب کے سامنے ہے۔ کے پی کے حکومت کے قرضے 883 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز کی بدماشی اور دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے، نااہلی کی وجہ سے حکومت چھن جانے کے بعد ناسمجھ لوگ خود کش حملوں کی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ اعلیٰ عدلیہ ،وفاقی حکومت کو ان کی دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو شٹ اپ کال دینا ناگزیر ہے۔ ورنہ جس طرح کی ذہنیت کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔