مزید خبریں

کراچی میں جرائم کا گراف بلند د کھائی دے رہا ہے ‘آئی جی سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ مقدمات کے اندراج کی مہم کی وجہ سے کراچی میں جرائم کا گراف بلند دکھائی دے رہا ہے جب کہ ورلڈ کرائم انڈیکس پر 13 ویں نمبر پر موجود کراچی پولیس کی کوششوں سے 129 ویں نمبر پر آگیا ہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پروفیشنلی طور پر انہیں جو کام کرنے چاہیے وہ کر رہے ہیں، حکومت چاہتی ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو۔