مزید خبریں

Jamaat e islami

جرمنی: سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کی سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوپہر ایک بجے فرینکفرٹ کے نزدیکی قصبے ٹریسا کی سپر مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے پہلے ایک خاتون کو گولی ماری اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار لی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 53 سالہ خاتون اور 58 سالہ شخص کے علاوہ کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فائرنگ کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا۔