مزید خبریں

بھارتی مصنوعات کا مستقل بائیکاٹ کیا جائے،جاوید قصوری

لاہور (خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کیا جائے۔ ملعون نوپو شر ما ر اور نوین کمارکی سوچ سے واضح ہوگیا کہ مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف کس قدر تعصب کا شکار ہے۔ حکومت پاکستان، بھارت کے ساتھ ہر قسم کے بیک ڈور تعلقات اور مذاکرات ختم کر ے۔ بھارت کی مصنوعات کا مستقل بائیکاٹ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ اور اس گھناؤنی حرکت کے پیچھے مودی سرکار اور آر ایس ایس کارفرما ہے۔ بھارت میں اقلیتوں پر جس طرح عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے وہ بھی پوری دنیا کے سامنے ہے۔ عالمی برادری ان سازشوں کا نوٹس لے کر بھارت میں آباد اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کو رکوائے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے مودی حکومت بر سر اقتدار آئی ہے، بھارت میں میں مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہائی جارہی ہیں۔ مسلمانوں سمیت اقلیتوں کا قتل عام کیا جاتا ہے مگر مجال ہے کہ اقوام متحدہ سمیت کسی بھی انسانی حقو ق کی علمبردار این جی او نے اس کے حوالے سے بات کی ہو۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا کا سختی سے نوٹس لیا جانا چاہیے اور اس حوالے سے تمام مسلم ممالک اور اوآئی سی کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔فاشسٹ مودی بھارت میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی کو پامال کررہا ہے۔