مزید خبریں

چوری کی وارداتوں میں ملوث بلیو ہونڈا سٹی گینگ خاتون سمیت گرفتار

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گڈاپ پولیس نے سپر ہائی وے پر واقع نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں کارروائی کرکے چوری کی وارداتوں میں ملوث بلیو ہونڈا سٹی گینگ کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گروہ میں خاتون سمیت4 ملزمان شامل ہیں،ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں چوری کی ایک درجن وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان وارداتوں کے دوران100 تولہ سے زائد سونا چرا چکے ہیں، ملزمان کے چوری اور لوٹ مار کے دیگر 10 مقدمات بھی سامنے آگئے ہیں۔