مزید خبریں

Jamaat e islami

شہزاد اکبر کی اربوں روپے کی وارداتیں سامنے آگئیں

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کی اپنی اربوں روپے کی وارداتیں سامنے آگئی ہیں۔ سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر عہدے سے معزولی کے فوری بعد ملک سے چلے گئے۔ تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شہزاد اکبر نے احتساب کا نظام بہتر بنانے کیلیے سرکاری وغیر سرکاری سطح پر اپنا گروہ بنا کر اربوں کی جائدادیں بنائیں، موصوف نے24 جنوری 2022ء کو استعفا دیا تھا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے انہیں ن لیگ کا کڑا احتساب کرنے کے لیے اپنا معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کیا تھا۔